کراچی (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے اس بیان سے متعلق جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’فوج کو بھی اپنے چیف کو اسی طرح بچانا چاہئے جس طرح وکلا نے اپنے چیف کو بچایا تھا‘‘ کہا ہے کہ اس بیان کا ایک سیاق و سباق ہے جسے سامنے رکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وکلا نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے تحریک چلائی، فوج کو بھی یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ایمرجنسی کا نفاذ ایک انفرادی فیصلہ تھا یا ایک ادارے کا، قوم کو اس مخمصے سے نکالنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو بھی آئینی اور قانونی طریقوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔