طالبان گروپس کی آپس کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، اعظم طارق

Azam Tariq

Azam Tariq

پشاور (جیوڈیسک) طالبان کی سیاسی شوری نے کہا ہے کہ ان کے آپس کے جھگڑوں سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، جبکہ طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کہتے ہیں دو تین دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ طالبان سیاسی شوری کے رکن اعظم طارق نے کہاکہ طالبان کے دو گروپس کی آپسی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے ، دونوں گروپس کی غلط فہمی دور کردی ہے اب کوئی لڑائی نہیں ہو گی ، معمولی لڑائی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ، مذاکرات میں آہستہ آہستہ پیش رفت ہو رہی ہے۔

دوسری طرف طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان شوری سے رابطہ ہو گیا ہے، دو گروپوں کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے اور دو تین دن میں مذاکرات کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی ، گذشتہ پانچ دنوں میں طالبان دھڑوں کی آپسی لڑائی میں اڑتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لڑائی کے یہ واقعات شمالی و جنوبی وزیرستان کی مختلف علاقوں میں پیش آئے۔