نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں اپنی سینڈل سے دوست کو ہلاک کرنے والی خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
اینا Trujillo نے معمولی جھگڑے پر اپنی اونچی ہیل والی سینڈل سے اپنے دوست اسٹیفن اینڈریسن چہرے اور سر پر کئی وار کیے تھے جس سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی ۔گذشتہ روز ٹیکساس کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اینا کو عمر قید کی سزا سنائی۔ خاتون عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کر سکتی ہیں۔