موٹاپا کبھی میرے لئے پریشانی نہیں بنا، سوناکشی سنہا

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ گرل کہتی ہیں کہ فلم نگری میں آنے کے لئے انہوں نے اپنا وزن کافی حد تک کم کیا ہے لیکن موٹاپا کبھی بھی ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔ اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ان وزن کا زیادہ تھا کیونکہ اچھا کھانا ان کی کمزوری ہے اور وہ کھانے سے پرہیز نہیں کرسکتیں۔

ان کے والدین کی تربیت نے انہیں بہت زیادہ پر اعتماد بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج وہ جو کچھ ہیں اسی پر اعتمادی کی وجہ ہیں۔ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کے لئے انہوں نے کافی محنت کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ کھانا کسی صورت نہیں چھوڑ سکتیں تاہم اب وہ صرف صحت مند غذا ہی لیتی ہیں۔