ملک میں گڈ گورنس کے قیام کا دعوی کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عابد حسین صدیقی

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ناکامیوں کے قصے گلی محلے بیان کئے جارہے ہیں ملک میں گڈ گورنس کے قیام کا دعوی کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کی تاریخ کی پہلی سیاسی حکومت ہے جو آٹھ ماہ میں ہی ناکام ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی جماعت کے عہدیداران اپنی ہی جماعت کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ،ہم نے قانون کی حکمرانی قائم کی اور عوام کے بنیادی مسائل حل کئے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پانچ اپنے سال پورے کئے اور آج عوام پھر پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ،انہیں علم ہے کہ پیپلزپارٹی ہی ان کے مسائل حل کرے گی اور ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔