صدر مملکت ممنون حسین لاہور پہنچ گئے

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

لاہور (جیوڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین لاہور پہنچ گئے،وہ 2 روز تک لاہور میں قیام کریں گے۔ صدرِ مملکت ممنون حسین پنجاب کے دارالحکومت میں قیام کے دوران لاہورچیمبر کے زیراہتمام ایمبیسڈرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکی صدر سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف تاجر تنظیموں کے عہدے دار بھی ان سے ملیں گے۔