شیخوپورہ میں مسافر ویگن الٹ گئی، 7 مسافر جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں مسافر ویگن الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سات مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ حادثہ شیخو پورہ میں خانقاہ ڈوگراں کے نواحی علاقے ڈیرہ ملاح کے قریب ویگن کا ٹائر پھٹنے سے ہوا جس کے بعد ویگن قلابازیاں کھاتی ہو ئی سڑک سے دور جا گری، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا گیا۔ 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مسافر اسپتال پہنچ کر دوران علاج جاں بحق ہوا۔

اسپتال ذرائع نے 7 افراد کے جاں بحق اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بدقسمت ویگن خانقاہ ڈوگراں سے فاروق آباد جارہی تھی۔