مشرق وسطیٰ (جیوڈیسک) العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطین اوراسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کو 30 اپریل کی ڈیڈلائن کے بعدبھی جاری رکھنے کیلیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی غیرمتعین تعدادکو جیلوں سے رہاکریگااور غرب اردن میں یہودی آبادکاری کاعمل منجمد کر دے گا۔
اس کے بدلے میں فلسطینی اتھارٹی 15 عالمی اداروں، کنونشنوں اور معاہدوں کی رکنیت کے منصوبے سے دستبردار ہو جائے گی اورفریقین کے درمیان مذاکرات کاثالث امریکا اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈکو رہاکر دے گا۔اسرائیل نے پہلے یہ شرط عائدکی تھی کہ فلسطینی اتھارٹی مذاکرات کو 29 اپریل کی ڈیڈلائن کے بعدبھی جاری رکھتی ہے توپہلے سے طے شدہ سمجھوتے کے مطابق چوتھے اورآخری مرحلے میں 26 فلسطینی قیدیوں کو رہاکیا جاسکتا ہے لیکن فلسطین نے امن مذاکرات کوبحال رکھنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے پیش کردہ اس تجویزکو بلیک میل قراردے کر مسترد کر دیا تھا۔