بالی ووڈ سے اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کرونگی، سپر ماڈل آصفہ

Asifa

Asifa

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی سُپر ماڈل مہرین سید سے متاثر ہو کر فیشن انڈسٹری میں آنیوالی خوبرو ماڈل آصفہ کو فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی آفرز کا سلسلہ تیز ہونے لگا، کرکٹر آصف کی بطور اداکار پہلی فلم ’’ 36 آورز‘‘ میں مرکزی کردار نبھانے کے بعد پاکستان کے معروف پروڈکشن ہاؤسز نے انہیں اپنی فلموں میں مرکزی کرداروں کی پیشکش کر دی۔

مختلف برانڈز کے فوٹو شوٹس، ٹی وی کمرشلز کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن دوسری جانب آصفہ نے فلموں کی ڈیمانڈ کو مدنظررکھتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈانسز پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ ’’ ایکسپریس ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے آصفہ نے بتایا۔

کہ شوبز کی چکا چوند نے مجھے بچپن میں ہی اپنا دیوانہ بنا لیا تھا، جب اسکول میں زیرتعلیم تھی اس وقت ہی میں یہ فیصلہ کر چکی تھی کہ مجھے بطور کیرئیر شوبز کو اپنانا ہے اور یہاں کام کرتے ہوئے منفرد مقام بھی حاصل کرنا ہے، سجنا سنورنا اوراس کے ساتھ ساتھ مجھے تصاویربنوانے کا بھی بے حد شوق تھا۔