اسلام آباد( خصوصی رپوٹ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمران حق حکمرانی کھوچکے ہیں ، نواز شریف نے پورے ملک کو اتفاق فاونڈری مل سمجھ لیا ہے،ایک بزنس مین کبھی ملک کے مفاد کا تحفظ نہیں کرسکتا، یہی وجہ ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے عوض قومی غیرت کو بیچا جارہا ہے، عرب حکمران کبھی بھی کسی کو کوئی چیز مفت نہیں دیتے پھر پاکستان پر ان نوازشات کا کیا مقصد ہے اور قوم سے حقائق کو کیوں چھپایا جارہا ہے، حکمران عوام کے محرم ہوا کرتے ہیں لیکن یہاں گنگا الٹی بہتی ہے، ملک کے مفاد کے بجائے غیروں کے مفاد کی جنگ لڑی جارہی ہے۔