دی سٹی گرامر اسکول کے تحت سالانہ تقریب آج رنگون والا ہال دھوراجی کالونی میں منعقد ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دی سٹی گرامر اسکول حیدرآباد کالونی کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب (آج) مورخہ 13 اپریل 2014ء بروز اتوار صبح 9:00 تا 2:00 بجے دوپہر تک بمقام رنگون والا ہال دھوراجی کالونی میں منعقد ہوگی جس میں سال 2013-2014 کے کامیاب طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا۔