اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکا کے بعد اب برطانیہ نے بھی پاکستان کو افغانستان میں استعمال ہونے والا اسلحہ فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے برطانیہ سے کہا گیا تھا۔
کہ وہ 2014 کے اواخر میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد وہاں سے نہ لے جایا جانے والا فوجی سازوسامان پاکستان کو فراہم کرے۔ اس معاملہ پر پچھلے کئی ماہ کے دوران کئی بار بات چیت ہوئی
باخبرسفارتی ذرائع کے مطابق برطانیہ جو فوجی سازوسامان پاکستان کو دے سکتا ہے، ان میں رات کو قابل استعمال ہونے والے آلات ، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔
جو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ برطانیہ یہ سازوسامان بھاری ہونے اور ٹرانسپوٹیشن کی لاگت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے واپس لے جانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ اس حوالے سے برطانوی حکام کی ازبکستان کے ساتھ بھی بات چیت چلتی رہی ہے۔