اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے۔ ہفتے کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت بادشاہت کی طرح ہے، ہماری سیاسی قیادت نے کبھی میرٹ کو ترجیح نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف غیر ملکی دوروں پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ساتھ کیوں لے کر جاتے ہیں، وزیراعظم کے ایسے اقدامات پر دیگر صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت میرٹ کے بجائے ذاتی دوستیاں، تعلقات اور پسند و ناپسند کو ترجیح دیتی ہے۔