کراچی: بلدیہ ٹاون سے ایک شخص کی دو روزہ پرانی لاش برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون سے ایک شخص کی دو روز پرانی لاش ملی، جبکہ نادرن بائی پاس اور اتحاد ٹاون میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے بلدیہ ٹاون نمبر 3 سے 2 روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی، اس سے قبل بلدیہ ٹاون میں نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

جبکہ بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے بھی ایک شخص زخمی ہوا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔