سعودیہ: انٹرنیٹ پر شرانگیزی پھیلانے کا الزام، مزید 8 افراد گرفتار

Saudi

Saudi

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کی پولیس نے انٹرنیٹ پر شرانگیزی پھیلانے کے الزام میں مزید 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر شر انگیز مواد اپ لوڈ کر رہے تھے۔

ان افراد پر حکومت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو لوگوں کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے تحت سزا دی جائے گی۔