اسٹوڈیوز کی ویرانی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ریشم

Resham

Resham

لاہور (جیوڈیسک) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتی ہوں‘ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں‘ فلمی اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

اداکارہ ریشم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری کے وہ دن بھی دیکھے ہیں جب 24 گھنٹے اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا لیکن آج جب اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔