شاہ رخ کی اپنے مداحوں سے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اپیل

Shah Rukh

Shah Rukh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں تو انہیں جاری انتخابات کے دوران اپنا ووٹ ڈالنا ہوگا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہل قیادت کا انتخاب ضروری ہے اور ایسا صرف ووٹ کی طاقت سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ نریندر مودی، اعظم خان اور دیگر سیاسی رہنمائوں کے درمیان تندو تیز بیان بازی پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی گرما گرمی میں یہ سب چلتا ہے۔

تاہم عوام کو ووٹ ڈالنے سے پہلے سیاسی رہنمائوں اور جماعتوں کی سابقہ کارکردگی کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ووٹ ڈالیں گے اور اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنز لیکر جائیں گے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سال آئیفا ایوارڈز میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ اپنی نئی فلم ہیپی نیو ائیر کی دن رات شوٹنگ کی وجہ سے وہ ایوارڈ شو میں شرکت کیلئے وقت نہیں نکال سکتے ۔