خزانے کی تلاش میں گڑھا کھودنے والے نوجوان کے والدین زیرحراست

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) خزانے کی تلاش میں جان پر کھیل کر گڑھا کھودنے والے نوجوان کے والدین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ ذیشان کی دو بہنیں پر اسرار طور پر کہیں غائب ہوگئی ہیں۔

نوجوان کے گڑھے میں دب جانے کی اطلاع پر جہاں ریسکیو ورکرز گھنٹوں سے اپنے کام میں لگے ہیں، وہیں پولیس نے بھی اپنی تفتیش شروع کردی ہے اور اس کیلیے نوجوان کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے ، تاہم نوجوان کی دو بہنیں پر اسرار طور پر جائے حادثہ سے غائب ہوگئی ہیں۔

کیا وہ کسی راز سے واقف ہیں یا پولیس کی تفتیش کے خوف سے روپوشی اختیار کرلی ہے ، اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ، تاہم اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ یہ گھرانہ چار سال پہلے بھی خزانے کی تلاش میں ایسی حرکتیں کرچکا ہے۔ اس وقت پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے مداخلت کرکے ان کے گھر میں کھدائی کا سلسلہ بند کروایا دیا تھا۔