استنبول (جیوڈیسک) ترکی میں زائد پیداواری لاگت کے باعث ترک آٹو وینڈر پلانٹس ری ایلوکیٹ ہورہے ہیں جس سے پاکستان کی آٹو وینڈر انڈسٹری بھرپور استفادہ کرسکتی ہے۔
یہ بات استنبول میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جنید نے ’’آٹو میکانیکا‘‘ نمائش میں پاکستان پویلین کے دورے کے موقع پر ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر یوسف جنید نے بتایا۔
کہ ترک آٹو انڈسٹری اپنے حریف ممالک سے مسابقت کی غرض سے کم لاگت میں کاریں، ٹریکٹرز اور دیگر پرزہ جات تیار کرنے کی خواہاں ہے لیکن ترکی میں زائد پیداواری لاگت کی وجہ سے ترک آٹو انڈسٹری کی خواہش ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں آٹو وینڈر انڈسٹری مصنوعات سستی لاگت پر تیار کرکے انہیں برآمد کرے لہٰذا ترک آٹو انڈسٹری کے اس رحجان سے پاکستان کی انجینئرنگ انڈسٹری کو زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔