ضلع کورنگی میں “نیٹ ،کلین اینڈ گرین مہم” چلانے کا اعلان ، برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی یا جائے: عمران اسلم
Posted on April 13, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (خصوصی رپورٹ )ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی میں فرائض انجام دینے والے مسیحی ملازمین کی ایسٹر سے قبل ازوقت تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنا دیا گیا ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زون کے مسیحی ملازمین نے ایسٹر سے قبل تنخواہ کی پیشگی ادائیگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کو خراج تحسین پیش کیا ہے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہاکہ ملازمین کسی بھی ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی بھی اُن قابل ملازمین کی بدولت ہی ممکن بنا یا جاتا ہے۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کریں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرے سرسبز ماحول کے قیام ،تجاوزات وال چاکنگ کے خاتمے ،انسداد ڈینگی مہم اور برسات سے قبل ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے منعقدہ بلدیہ کورنگی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی میں “نیٹ ،کلین اینڈ گرین مہم “چلا نے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام ہر حال میں یقینی بنا یا جائے۔
عوامی مسائل کے تدارک کے لئے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا کر تجاوزات ،وال چاکنگ اور غیر قانونی فراہمی و نکاسی آب کے کنکشن کی روک تھام کو یقینی بنا یا جائے عمران اسلم نے افسران و ملازمین سے کہاکہ وہ علاقائی سطح پر ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلائیں۔صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام اور برساتی نالوں کی افادیت کے حوالے سے عوامی میں اگاہی پیدا کی جائے عوامی تعاون کے ذریعے مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔