پسماندہ علاقوں میں تعلیم کا فروغ کے اکیڈمی کا قابل تحسین اقدام ہے ۔محمد عمر کے اکیڈمی اورنگی ٹائون کے تحت سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے مقررین کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کے اکیڈمی اورنگی ٹائون کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے لئے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ایجوکیشنل فرینڈز آف پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد عمر نے کہاکہ اورنگی ٹائون جیسے پسماندہ علاقے میں کے اکیڈمی کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہے۔

اس موقع پر بانی کے اکیڈمی محمد عمرخان ،پرنسپل محمد ظفر خان ،سعید عالم ،ممتازو معروف سنگر امجد رانا ،سہیل الرحمن ایڈوکیٹ ،اور گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے۔