گورنر سندھ اور وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود

کراچی (خصوصی رپورٹ )گورنر سندھ اور وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون محمد ےٰسین کے ہمراہ کورنگی زون کی یونین کونسل 3 میں ڈینگی وائرس، ملیریا اور دیگر حشرت الارض کے خاتمے کیلئے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کرفیو میگیشن اسپرے مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کورنگی زون کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے موقع پر موجودافسران و عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،مدرسوں، مسجدوں ، امام بارگاہوں، گرجا گھروں ، مسیحی بستیوں ،پارکوں اور پبلک مقامات پر اپنی نگرانی اسپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو مچھروں سے نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون کی تمام یونین کونسلوں میں برابری کی بنیاد پر اسپرے کیا جائے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے عوام سے اپیل کی کہ ڈینگی بخار ایک خطر ناک مر ض ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کرکے عوام کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے کو شش کی جاسکتی ہے۔