للیانی کی خبریں 13/4/2014

مصطفی آباد نہر سے ملنے والے نا معلوم شخص کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا، پوسٹمارٹم رپورٹ
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد نہر سے ملنے والے نا معلوم شخص کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر پولیس تھانہ مصطفی آباد کی مدعیت میں 17روز بعد مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق28مارچ کو مصطفی آباد نہر سے 26سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی تھی، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اسے گلہ دبا کر قتل کرکے لاش نہر میں پھینکی گئی تھی جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے نا معلوم ملزمان اور نا معلوم لاش کے ورثہ کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ ہائی سکول سرہالی کلاں میں تقریب تقسیم انعامات، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول سرہالی کلاں میں تقریب تقسیم انعامات، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ہمارے سکول میں زیر تعلیم بچے انتہائی قابل ہیں میں امید کرتا ہوں کہ یہ بچے اعلی تعلیم حاصل کرکے ہمارے گائوں کا نام روشن کریں گے ، فیصل عابد کا تقریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سرہالی کلاں میں امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں فیصل عابد نے پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی، انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرکے تعلیم میری اولین ترجیح ہو گی، سکول کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا، شاندار رزلٹ اساتذہ کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے، میں اساتذہ کو بہترین رزلٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بچے دلجمی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں ہم ان کی تعلیمی مشکلات دور کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہیں،