امریکا: یوٹا میں سنگ دل ماں نے اپنے 7 بچوں کی جان لے لی

USA

USA

یوٹا (جیوڈیسک) امریکی ریاست یوٹا میں ایک سنگ دل ماں نے اپنے 7 بچوں کی جان لے لی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یوٹا کے قصبے میں ایک نومولود بچے کی لاش ملنے کے بعد ایک گھر پر چھاپا مارا گیا تو وہاں سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سب 39 سالہ خاتون “میگن ہنٹس مین” کے بچے تھے جنہیں گزشتہ 10 برسوں کے دوران، پیدائش کے فوراً بعد قتل کیا گیا تھا۔

لاشوں کو الگ الگ ڈبوں میں بند کرکے انہیں گیراج میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق انہیں اس بارے میں اطلاع خاتون کے سابق شوہر نے دی۔