نوازحکومت نے لوڈ شیڈنگ کم کردی، آئی ایم ایف

IMF

IMF

واشنگٹن (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نواز حکومت نے لوڈ شیڈنگ کم کردی، معاشی ترقی میں تیزی آئی ہے، ٹیکس بھی زیادہ جمع کیا، لگتا ہے اصلاحات جاری رہیں گی۔

اس لیے قرض دے رہے ہیں.,واشنگٹن میں گفتگو میں آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینکس نے کہا کہ نواز حکومت معاشی اصلاحات کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے ، اسی لیے قرض دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے ساتھ مختلف پروگرام کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ حکام جب مشکل کا شکار ہوتے تو وعدے کرکے رقم لے جاتے لیکن جیسے ہی مشکل وقت گزرتا وہ وعدے پورے کرنا بھول جاتے، اس بار قرض کی قسط سے پہلے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ اور بھی کئی ممالک ہیں جہاں سیکورٹی خدشات ہیں مگر معاشی اصلاحات پر عمل کیا جائے گا تو اس کا اثر نہیں پڑے گا۔