پٹرولیم نرخوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی لوٹ کھسوٹ جاری ہے’عبداللہ دمڑ

فیصل آباد( پ ر) پاکستان تحریک انصاف مدینہ ٹائون کے صدر اور وائس چیئرمین انصاف بزنس فورم حاجی عبداللہ خان دمڑ نے کہا ہے کہ پٹرولیم نرخوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی لوٹ کھسوٹ جاری ہے۔ پٹرولیم نرخوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شہری زائد کرایہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی ہفتہ وار بندش کے خاتمہ کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کرنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

عبداللہ دمڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے ہدایات کے باوجود سیکرٹری آر ٹی اے کرایوں میں کمی نہ کراسکے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کی بھی انتہا ہے جس کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹرز میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ انہوں نے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرواتے ہوئے کرایوں میں کمی کیلئے سخت ایکشن لیا جائے اور ٹرانسپورٹرز کو کم کرایہ وصول کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ مہنگائی میں کمی واقع ہوسکے۔