سرگودھا کی خبریں 13/4/2014

سرگودھا میں سرکاری سکولوں میں سہولیات کے سروے پر مبنی اثر کتاب کی تقریب رونمائی
سرگودھا( زیڈ این این) ادارہ تعلیم آگاہی کی جانب سے ضلع سرگودھا میںگورنمنٹ سکولوں میں سہولیات فراہم کرنے اور سروے کئے گئے اعداد و شمار پر مبنی اثر کتاب کی رونمائی پر سمینا رمنعقد کیا گیا جس میں ملک ضیاء اللہ گوندل،ڈی ،ای، او ایلیمنٹری چوہدری محمد مقصود،جی ایم این سی ایچ ڈی میڈم عظمیٰ فدا نے شرکت کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کوالٹی ایجوکیشن کے لئے دن رات کام کرنا ہو گا اور انرولمنٹ کی شرح کو سو فیصد کرنا ہو گا تاکہ اس ملک سے جہالت کے اندھیرے دور ہو سکیں اس سلسلہ میں او ٹی ای ایس کے ڈویژنل کو آرڈی نیٹر احسان الحق اور ایلیمنٹری کالج سٹاف نے اس سلسلہ میں اپنی خدمات پیش کیں جسے تمام لوگوں نے سراہا تقریب سے ملک ضیا ء اللہ گوندل،چوہدری محمد مقصود،پروفیسر عبدالرئوف نسوانہ ،میڈم نسرین اختر،حسن محمود ایڈووکیٹ،عثمان طاہر،سرفراز علوی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر کر نی چا ہئے،ثروت اعجاز قادری صنعتکاروں ،تاجروں اور مزدوروں کو انکے حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،سر براہ سُنی تحریک کی میڈیا سے گفتگو
گوجرانوالہ(زیڈاین این)سر براہ سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر کر نی چا ہئے ۔صنعتکا روں ،تاجروں اور مزدوروں کو انکے حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ورلڈ بنک ،آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کی بجائے قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا ہو نا ہوگا۔ملکی سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو نے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہو رہا ہے۔ملک وقوم کو مضبوط بنانے اور دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اتحا د اور یکجہتی کا مظاہرہ کر نا ہوگا۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز ٹو یو گروپ آف انڈ سڑیز کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندگان سے با ت کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر چوہدری افتخار احمد چیئر مین ٹویو گروپ آف انڈ سڑیز،چوہدری علی افتخا ر مارکیٹنگ ڈائر یکٹر ٹویو ہوم اپلا ء ئنسز ،چوہدری محمد ذکریا مینجگ ڈائریکٹرز ،چوہدری یسین مارکٹینگ ڈائریکٹر ٹویو پلاسٹک فر نچر ،چوہدری خالد مینجگ ڈائریکٹر چوہدری فواد مارکیٹنگ ڈائریکٹر ٹویو موٹر سائیکل بھی موجود تھے۔جبکہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ کراچی ،کوئٹہ ،پشاور اسلام آباد سمیت ملک کے حالات بد ترین ہوتے جا رہے ہیں۔ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے تعلیم،صحت اور صنعت کو ترجیح دینا ہو گی۔کراچی میں جاری آپریشن اس وقت تک کا میاب نہیں ہو سکتا جب تک سیاسی مداخلت ختم نہ کی گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ فوج کو متنازع بنا کر معلوم نہیں کس قوت کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔18کروڑ عوام پا ک افواج کے ہر مثبت اقدام کے ساتھ ہو ں گی۔پرویز مشرف کو صرف آئین کی ایک شک توڑنے پر سزا دی جا رہی ہے مگر جو لوگ ملک کے آئین کو مانتے ہی نہیں ان سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں اور ان کو رہا کیا جا رہا ہے۔عوام کے اصل مسائل دہشت گردی ،بے روز گاری،غربت اور مہنگائی ہے اسے فوری طور پر حل ہو نا چا ہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ،اساتذہ نے پنجاب حکومت کے ماٹو “مار نہیں پیار ” کی دھجیاں بکھیڑ دیں
والدین سخت تشویش کا شکار ہیں محکمہ تعلیم ان افسوسناک واقعات میں ملوث اساتذہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان واقعات کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کریں،ایس اے حمید
گوجرانوالہ(زیڈ این این) گوجرانوالہ میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے پنجاب حکومت کے ماٹو “مار نہیں پیار ” کی دھجیاں بکھیڑ دیں سرکاری اساتذہ کا بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے والدین سخت تشویش کا شکار ہیں محکمہ تعلیم ان افسوسناک واقعات میں ملوث اساتذہ کے خلاف فوری کاروائی کرے اور طالبعلموں اور والدین میں پائی جانے والی بے چین اور عدم تحفظ کی فضا کا خاتمہ کرے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 96 ایس اے حمید نے شہریوں کے ساتھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہپاکستان میں شرح خواندگی تنزلی کا شکار ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان اور انکے غیر تسلی بخش نتائج کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ۔اسی وجہ سے لوگوں کا رجحان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف بڑھ رہا ہے ۔حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے لیکن جب تک ایسے شرمناک واقعات کا تدارک اور سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر نہیں کیا جا تا تب تک شرح خواندگی میں اضافہ ہونا ممکن نہیں کیونکہ ملک کی بیشتر آبادی غربت کا شکار ہے اور وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بے تحاشا اخراجات برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم رکھنے پر مجبور ہیں۔ایس اے حمید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان واقعات کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔اساتذہ کی اخلاقی و تدریسی صلاحتیوں کو نکھارنے کیلئے انکی مربوط تربیت کے عملی اقدامات کریں جن تک ایسے واقعات کی روک تھام اور سرکاری تعلیمی اداروںکا معیار تعلیم بہتر اور تعلیم دوست کلچر نہیں بنایا جاتا تب تک شر ح خواندگی بہتر کرنے کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی اور نہ ہی غریب لوگوں کا اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، میاں عطاء الرحمن محکمہ کی نیک نامی کیلئے درجہ چہارم کے ملازمین اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں،تقریب سے خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے اتحاد و اتفاق آگے بڑھنے کی جدوجہد کر رہے ہیں
گوجرانوالہ(زیڈ این این)ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے اتحاد و اتفاق آگے بڑھنے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اریگیشن ملازمین محب وطن اور قومی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں اور محکمہ کی نیک نامی کیلئے درجہ چہارم کے ملازمین اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار بابائے مزدور میاں عطاء الرحمن نے پاکستان اریگیشن ایمپلائز(پاور) یونین سی بی اے تنظیم نو کے نو منتخب عہدیداران سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ تقریب کی صدارت میاں محمد مشتاق ‘مرکزی نائب صدر اریگیشن ایمپلائز یونین پاکستان نے کی ۔ اس سے قبل ایک خصوصی اجلاس میں نو منتخب عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ سرپرست چوہدری شبیر احمد گجر ‘ڈویژنل چیئرمین محمد رفیق مغل ‘وائس چیئرمین شہباز احمد گجر ‘سینئر وائس چیئرمین افتخار الہی ‘جنرل سیکرٹری ظفر علی شاہ ‘جوائنٹ سیکرٹری اسلام دین ‘جوائنٹ سیکرٹری ناصر حسین ‘فنانس سیکرٹری شیخ محمد افضل ‘سیکرٹری نشرواشاعت محمد بشارت گجر ‘پراپیگنڈہ سیکرٹری زاہد نذیر ‘آفس سیکرٹری ملک محمد افضل ‘انتظامیہ سیکرٹری محمد خالد گجر ‘آرگنائزر محمد ریاض اور رابطہ سیکرٹری محمد رفیق بھی شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیگ ن جمہوریت اور عوام کے استصواب رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،غلام دستگیر خان
بعض عناصر کی خواہش اپنی جگہ مگر حکومت اور فوج میں کسی قسم کی رسہ کشی نہیںہورہی،سابق وفاقی وزیر
گوجرانوالہ(زیڈاین این)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوریت اور عوام کے استصواب رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، بعض عناصر کی خواہش اپنی جگہ مگر حکومت اور فوج میں کسی قسم کی رسہ کشی نہیںہورہی، مشرف کیس کے بارے میں مسالے لگا کرچٹخارے دار پروگرام کرنیوالے بعض ٹی وی اینکرز کا طرز عمل جمہوریت دشمنی کے مترادف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فوج کے افسران سے لے کر جوانوں تک سب نے ملک کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، پاکستان میں ایک عرصے سے جاری غیر معمولی صورت حال میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت اور فوج اس وقت ملک کے بہترین مفاد میں مل کر کام کرر ہی ہیںالبتہ بعض عناصر کا لب و لہجہ اس بات کی چغلی کھاتا ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور توانا ہوتا نہیں دیکھ سکتے اس لئے طرح طرح کی افواہیں پھیلاناا ن کا وطیرہ بن چکا ہے،انہیں چاہئے کہ معاملات کو سمجھ کر اور تحقیق کر کے ہی لب کشائی کریں، کل تک ملک میں فوجی حکمرانی کاباب بند کرنے کے نعرے لگانے والے فوج کو دعوت دینے کی غیر ذمہ دارانہ باتیں کرنے لگ جائیں تو اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے اور اسے ملک کے دفاع کے لئے اپنے فوجی جوانوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ،سینئر منیجر محکمہ اوقاف غلام چشتی صابری گزشتہ روز ریٹائرڈ ہو گئے
گوجرانوالہ(زیڈ این این)سینئر منیجر محکمہ اوقاف غلام چشتی صابری گزشتہ روز ریٹائرڈ ہو گئے۔ وہ قبل ازء گجرانوالہ ، جہلم اور گجرات میں بھی مینجر اوقاف اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر ڈا ئریکٹر محکمہ اوقاف پنجاب شاہد لالی اور زونل ایڈمینسٹر شمس الحق نے ان کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کے دوران غلام چشتی صابری کی دیانتداری اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام سرکاری محکموں کے افسران ان کی طرح دیا نتداری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی دینا انجام کر دیں تو ملک سے کرپشن، لاقانونیت اور سست روی کا مکمل
خاتمہ ہو جائے اور اس کے ساتھ ملک بہتری کے ساتھ ترقی کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ،محکمہ صحت کا ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس
تمام بی ایچ یو اور آر ایم سی پر ادویات کی فراہمی اور دستیابی یقینی بنائی جائے،ڈی سی او عظمت محمودمسلسل غیر حاضر رہنے والے عملہ کے خلاف سخت قانو نی کاروائی کی جائے گی،اخلاس سے خطاب
گوجرانوالہ(زیڈ این این)ڈی سی او گوجر انوالہ عظمت محمود کی زیر صدارت محکمہ صحت اور بنیادی صحت کی سہولیات اور ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ ڈی سی او نے کہاکہ تمام بی ایچ یو اور آر ایم سی پر ادویات کی فراہمی اور دستیابی یقینی بنائی جائے اور مسلسل غیر حاضر رہنے والے عملہ کے خلاف سخت قانو نی کاروائی کی جائے گی۔ تمام بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز پر ضروری آلات اور مشینری فوری فراہم کی جائے جو مشینری نان فنکشنل ہے اسے فوری طورپر فنکشنل کیا جائے اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کیلئے بہترین انتظامات ہو نے چاہیئیں۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالو ںمیں جہاں ضرورت ہو وائٹ واش کروا لی جائے۔ ڈی سی او نے کہا کہ حکومت محنت کرنے والو ںکی قدر کرتی ہے اورامید ہے جس لگن اور جذبے کے ساتھ محکمہ صحت کے وقار کو بہتر بنانے کے لئے ا فسران و سٹاف محنت کر رہے ہیں اسی جذبے کو جاری رکھا جائے ۔ ڈی سی اونے کہا کہ سرکاری ہسپتالو ںمیں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والوں نشان عبرت بنا دیں گے۔ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے سخت فیصلے بھی کرنے پڑے تو کریںگے انہوںنے کہاکہ ا فسران حاضر ی چیک کرنے کے لئے اچانک دورے کریں اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالو جی بورڈ لاہور سے رابطہ مربوط بنایا جائے ڈی سی او نے کہا کہ جہاں ضرورت محسوس ہو ئی وہاں مزید فنڈز کی فراہمی کے لئے صو بائی حکومت سے درخواست کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ سید سخاوت علی نے بتایاکہ ہسپتال میں مشینری اور ضر وری آلات کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ مریضوں کے لئے مسائل پیدا نہ ہوں انہوںنے مزید بتایاکہ تمام مراکز صحت پر الٹرا سائونڈ مشینیں فنکشنل کر دی گئی ہے ۔اجلاس میں ڈینگی او ر پولیوکے حوالے سے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن ‘ اے سی صدر علی اکبر بھنڈر’ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید سخاو ت علی ‘ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احسان اسد ڈاکٹر رانا اکرم ‘ڈاک۔ر جنید نمائندہ ڈبلیوایچ او و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شر کت کی۔