فاطمہ پبلک ہائی سکول بوائز اینڈ گرلز

فیصل آباد (ملک محمد یٰسین ) 5 سے16 سال تک کی عمرکے بچوںکاداخلہ100فیصدیقینی بنانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر حکومت کاساتھ دے۔ان خیالات کااظہار ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرنثاراحمدجٹ اورممبرصوبائی اسمبلی مدیحہ رانانے فاطمہ پبلک ہائی سکول سدھارمیں جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت رانامقرب الٰہی نے کی جبکہ عبدالستارطاہر،چوہدری ندیم سندھو،چوہدری عارف سندھو،چوہدری اسلم بٹ،راناخلیل احمدخاں،چوہدری گلزارحسین،زاہدرشیدبسرا،راناانوارالحق ،سیدجاویداخترشاہ ،ملک محمدرمضان غوری،انعام الحق،راناصادق،راناجابررشید،فتح محمدصابر،ملک محمدیٰسین اوردیگربھی موجود تھے۔

ڈاکٹرنثاراحمدجٹ نے کہاکہ بچے ہمارامستقبل ہیں اورملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہربچے کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کیاجائے ۔پنجاب حکومت نے 100شرح خواندگی کاہدف حاصل کرنے کے لئے پانچ سال سے نوسال تک کی عمرکے بچوں کا100فیصدسکولوں میں داخلہ یقینی بنانے کے لئے مہم کاآغازکردیاہے ہم سب کوایک قوم کی طرح اس مشن کوآگے بڑھاناچاہیے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے۔

ڈاکٹرنثاراحمدجٹ نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں کی شاندارکارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بلکہ پرائیویٹ سیکٹر حکومت کابوجھ اٹھا کرحقیقی معنوں میں قومی ذمہ داری نبھانے کاکام کررہاہے جس کے لئے نجی تعلیمی اداروں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوںنے کہاکہ جہالت سے آزادی حاصل کرنے کے لئے ہربچے کو سکول میںبھیجناہوگا والدین ،اساتذہ،کمیونٹی سب مل کرتعلیم کوعام کرنے کی جدوجہد میں شریک ہوں اوراپنے تئیں کوشش کریں کہ فروغ تعلیم کے لئے مثبت اورموثرکرداراداکریں۔