اپنے ہرانداز میں والدہ کی پیروی کرتی ہوں، دپیکا پڈوکون

Deepika

Deepika

ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ اسٹائل و انداز میں اپنی والدہ اجالا کی پیروی کرتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے بھارتی خبر ایجنسی کو ایک انٹرویو کے دوران کہی دیپکا کا کہنا تھا۔

کہ ان کی والدہ کے اسٹائل میں سادگی اور خوبصورتی دونوں ہی پہلو دکھائی دیتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وہ بچپن میں والدہ کو دیکھتی آ رہی ہیں وہ ایک اسٹائل آئیکون تھیں چونکہ وہ اپنی والدہ کے انداز سے بے حد متاثر تھیں اس لیے انھوں نے انھی کا اسٹائل اور انداز اپنایا۔

اداکارہ نے کہاکہ انھوں نے کبھی بھی بھاری جیولری اور دیگر غیر ضروری سامان آرائش کا استعمال نہیں کیا یہ عادت ان میں والدہ سے منتقل ہوئی ہے وہ کسی بھی لباس کے ساتھ سادہ گھڑی اور سادہ جیولری پہننا پسند کرتی ہیں۔

اداکارہ آخری دفعہ پردہ اسکرین پر رام لیلہ میں جلوہ گر ہوئیں تھیں ۔ان کی آئندہ فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ ہے جس کی عکسبندی جاری ہے۔