ہالی ووڈ فلم ڈولفن ٹیل ٹو کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Dolphins

Dolphins

نیویارک (جیوڈیسک) دو ہزار گیارہ میں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے والی فلم ڈولفن ٹیل کے سیکوئل کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سچے واقعات پر مبنی اس فلم کی کہانی ایک ڈولفن مچھلی کے گرد گھومتی ہے۔

جو شدید زخمی ہو کر فلوریڈا کے ساحلوں پر پہنچتی ہے جہاں ایک ننھا لڑکا اس کی مدد کرتا ہے اور اس کی جان بچانے کے لئے ریسکیو ٹیم کو بلاتا ہے۔

چارلس مارٹن اسمتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مورگن فری مین،ہیری کونِک اور ایشلے جڈ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جو رواں برس انیس ستمبر کو ریلیز کر دی جائے گی۔