ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شورش زدہ شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند باغیوں کے حملوں میں 68 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق کیمرون کی سرحد کے قریب واقع کچھ گاوٴں پر باغیوں نے صبح سویرے حملہ کیا۔
حملے میں دیسی ساختہ بم استعمال کئے گئے اور گھروں کو آگ لگائی گئی جس کے نتیجے میں 68 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے بوکوحرام نامی باغی گروپ کی جانب سے کیے گئے ہیں۔