وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس بڑھانے کا اعلان کردیا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

واشنگٹن (جیوڈیسک) آئی ایم ایف اور عالمی بینک کو نئے قرضوں کے لیے رام کرتے ہی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس بڑھانے کا اعلان کردیا، امریکا کے چار روزہ دورے کے اختتام پر اْن کا کہنا تھا کہ ٹیکس نہ بڑھایا تو مزید قرض لینا پڑجائے گا۔

ٹیکس دینے والے افراد خبردار اورمزید بوجھ اٹھانے کیلیے تیا ر ہوجائیں۔حکومت نے ٹیکس میں اضافے کی ٹھان لی ہے ، قرضے لینے کیلیے آئی ایم ایف کو یقین دہانیوں کے بعد اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قرضے واپس بھی تو چکانے ہیں۔ حکومت کے پاس اس کے سوا چارہ بھی کیا ہے ، دفاعی بجٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں۔

ملازمین کی تن خواہیں اور پنشن پہلے ہی اتنی کم ہے، مزید کم کیا کی جائیں ، اسحاق ڈار کہتے ہیں پھر ٹیکس بڑھانا ہی واحد آپشن رہ جاتا ہے۔ مگر کیا سارا بوجھ ٹیکس دینے والا طبقہ ہی اٹھاتا رہے گا۔

یا حکومت ٹیکس چوروں کا بھی کچھ علاج کرے گی۔ جب ٹیکس نیٹ بڑھے گا تب کی تب دیکھی جائے گی۔ فی الحال تو ٹیکس ادا کرنے والے ہی پسیں گے۔ ٹیکس چور مالداروں کو فکر کی ضرور نہیں۔