مسافر ٹرینوں کا موسمِ گرما کا ٹائم ٹیبل جاری، کل سے عمل ہوگا

Passenger, Trains

Passenger, Trains

لاہور (جیوڈیسک) موسم گرما کے حوالے سے پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس پر کل سے عمل ہوگا۔ پاکستان ریلویز کے اعلامیہ میں 11 ٹرینوں کو نئے اسٹاپ دیے گئے جبکہ 9 ٹرینوں کے بعض اسٹاپ ختم کردیے ہیں۔

نئے شیدول میں ٹرینوں کی روانگی کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کراچی سے رات 8 بجے نئے شیڈول کے مطابق روانہ ہواکرے گی ، پشاورسے چلنے والی خوشحال خان خٹک ٹرین رات 7 بجے روانہ ہوا کرے گی، پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6 بجے روانہ ہوا کرے گی،غوری ایکسپریس ٹرین فیصل آباد سے دوپہر 3 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی،مہرایکسپریس ملتان سے سہ پہرساڑھے 4 بجے چلاکرے گی۔

راولپنڈی سے مہرایکسپریس ٹرین سہ پہر4بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔چناب ایکسپریس سرگودھا سے دوپہر 3 بجے روانہ ہواکرے گی۔