لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کے لیے معیار کو اپنانا ہو گا۔ بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران جیا علی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انھیں کوئی سینما جگہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لیے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔