پنجاب میں آٹا نایاب، فلور ملز مالکان کی ہڑتال

Flour

Flour

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کے خلاف پنجاب بھر کی فلور ملز نے آج سے ہڑتال شروع کر دی۔

فلور ملز کی جانب سے چند روز قبل تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آج سے آٹے کے تھیلے کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے اور اب عوام کو چکی کا آٹا ہی دستیاب ہو گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آٹے کا معیار چیک کرنے اور پچاس ہزار روپے کی فیس مقرر کر کے نئے لائسنس دینے کے اقدامات بلاجواز ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت اس کا نوٹس لیں اور ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔