پشاور (جیوڈیسک) عالمی دارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 26 فروری کو پشاور کے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کئے گئے۔
لیبارٹری ٹیسٹ میں سیوریج کے پانی میں افغانستان کے پولیو وائرس پی ون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو افغانستان کے علاقے کنڑ سے پشاور منتقل ہوا۔
پشاور کے سیوریج کے پانی میں فاٹا کے علاقے باڑہ کو پولیو وائرس بھی پایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے افغانستان سے پولیو وائرس کی پشاور منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت پاک افغان سرحد پر انسداد پولیو کے خصوصی مراکز قائم کرے اور وفاقی حکومت باڑہ میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار صوبے میں مقامی پولیو وائرس ختم کر دیا ہے۔