راولپنڈی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شبہاز شریف نے سپیشل برانچ کو راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کے تعمیراتی کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ منصوبہ عوام کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے شروع کیا گیا ہے، جو مقررہ دس مہینوں میں مکمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ میٹرو بس کے ٹریک کا تعمیری کام رواں سال مارچ کی 18 تاریخ کو شروع ہوا تھا، تاہم وزیراعظم نواز شریف نے 23 مارچ کے دن اس کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا تھا۔
اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے جنوری 2015ء کی حد مقرر کی ہوئی ہے جس کے ساتھ میٹرو بس کے لیے مری روڈ کی ایک مصروف شاہراہ کا آغاز کیا جائے گا جو یہاں کے شہریوں کے ٹریفک سے متعلق مسائل کو ختم کرنے میں مدد دے گی۔
سیکیورٹی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں سپیشل برانچ نے عملے کو بھیج دیا ہےجو منصوبے کے کام کی نگرانی اور اس میں درپیش مشکالات کا بھی جائزہ لے گا۔