آل کراچی خان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں سرحد اسپورٹس کی بڑے مارجن سے کامیابی صابری اسپورٹس کو 7-1 سے شکست

Group Photo

Group Photo

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام کے پی ٹی فٹ بال گرائونڈ پر جاری پہلا آل کراچی خان محمد فٹ بال ٹورنامنٹ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل صابری اسپورٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-1 سے شکست دیدی فاتح ٹیم سرحد اسپورٹس لانڈھی کی جانب سے زبیر ،رضوان ،عبدالغفار،محمد بخش ، عامر علی ،نوید اقبال اور سہیل سلیمان نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ صابری اسپورٹس کی جانب سے واحد گول ذوہیب نے کیاکھیل کے اختتام پر مہما خصوصی تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر حسین الدین آفریدی کا دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل سے تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز نیک لالہ، ٹورنامنٹ سیکریٹری یوسف خان ،صدر عیسیٰ خان ،ممبر ڈسٹرکٹ ویسٹ رضا خان و دیگر فٹ بال سے وابستہ شخصیات موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر حسین الدین آفریدی ٹورنامنٹ کی انعقاد اور فٹ بال کے کھیل کو فروغ کے حوالے سے ٹورنامنٹ آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحریک انصاف اور اپنی جانب سے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری عدنان خان ،نذیر اور انصر خان نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض گلزار نے انجام دیئے۔