جمہوریت کی بحالی کے لئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اظہر حسن ڈار

گوجرانوالہ : ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی میاں اظہر حسن ڈار نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی کے لئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جمہوریت دشمن عناصر نے پیپلزپارٹی کو گزشتہ عام انتخابات میں مہم نہیں چلانے دی۔

آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گڑی میں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہے ان کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔