شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، اصغر علی

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے صدر چودھری اصغر علی منہاس نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، میاں عارف ٹاون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام کو علم ہے کہ شہبازشریف نے ماضی میں بھی ان کے مسائل حل کئے ہیں اوراب بھی وہی ان کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ،پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور اراکین اسمبلی ان منصوبوں کی مانیڑنگ کررہے ہیں،تقریب سے چودھری نبیل منہاس، قاری عمران منشائ، تنویر احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔