تحریک انصاف سعودی عرب الریاض سنٹرل ریجن کے تمام عہدیداران کی طرف سے مستعفی ہونے کا اعلان

تحریک انصاف سعودی عرب الریاض سنٹرل ریجن کے تمام عہدیداران کی طرف سے مستعفی ہونے کا اعلان، پارٹی کی تمام لیڈر شپ کو فون اور ای میل کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا مگر کسی بھی جگہ پر سنوائی نہیں ہوئی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سعودی عرب الریاض سنٹرل ریجن کے کارکنان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے درخواست کی ہے کہ پارٹی کے بہتر مستبل کیلئے فوری طور پر سعودی عرب میں نئی باڈی تشکیل دیں اور موجودہ مفاد پرست ٹولہ جن کی قیادت فواد چوہدری کر رہا ہے۔

ان سے ہماری جان چھڑائی جائے، جو نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں تقریبا بیس لاکھ پاکستانی ہیں جبکہ ہمارے ساتھ مستقل پچاس ارکان بھی نہیں ہیں جو گزشتہ سات سالوں سے عہدوں پر قابض ہیں ان کی کارگردگی صفر ہے، کرسیوں کے پجاری عمران خان کے ویژن کو بری طرح مسخ کر رہے ہیں ،جو نوجوان تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے نکلے تھے وہ جواد چوہدری اور مرزا ندیم الحو جیسے لوگوں کی وجہ سے پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔