ہفتہ رفتہ، کاٹن مارکیٹوں میں مندی، نرخ مزید 100 تا 200 روپے گر گئے

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث روئی کے بھائو میں مندی کا رجحان برقراررہا۔ روئی کی قیمت میں فی من مزید 100 تا 200 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں مزیدفی من 50 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6500 روپے کی قیمت پر بند کیا۔

صوبہ سندھ میں روئی کی قیمت فی من 5300 تا 6200 روپے، صوبہ پنجاب میں فی من 5600 تا 6500 روپے چل رہا ہے، پھٹی ختم ہوگئی ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کاٹن یارن میں بحرانی کیفیت پیدا ہونے ڈالر کے نسبت روئی کی قدرمیں مسلسل اضافے کی وجہ سے برآمدمیں کمی توانائی کاشدید بحران وغیرہ جیسے عوامل کے باعث ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر شدید بحران میں مبتلا ہو گیا ہے۔

کمزور مالی حالت والی ملیں بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اپٹماپنجاب نے اس سلسلے میں پیر کے روزہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ نسیم عثمان کے مطابق گزشتہ ہفتے بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی کپاس کے قیمت میں مندی کا رجحان رہا۔ اپٹما اورجنرزایسوسی ایشن اس بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلیے حکومت سے استدعا کر رہے ہیں۔