اسرائیل نے 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کامسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کر دیا

Masjid Aqsa

Masjid Aqsa

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیل نے 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کامسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کر دیا ہے۔اسرائیل میں آج مذہبی تہوار پاس اوور Passover منایا جا رہا ہے ، اس موقع پر عبادت گا ہوں میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے مذہبی مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور مسجد اقصیٰ میں 50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

مغربی کنارے سے اسرائیل آنے والے فلسطینیوں کا داخلہ بھی بند ہے۔ صرف وہ فلسطینی جو اسرائیل کی شہریت رکھتے ہیں سیکیورٹی چیک پوائنٹس سے گزر کر ہی اسرائیل میں داخل ہو سکتے ہیں۔