پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس

گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ ن لائر ز فورم ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری سلمان گجر قائد اعظم بار ہال گوجرانوالہ میں منعقد ہوا نظامت کے فرائض سیکرٹری لائرز فورم سرفراز احمد بٹ ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے اجلاس میں مسلم لیگ ن لائرز فورم کے ملک بشیر احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کی جب بھی حکومت بنتی ہے تو ہمیں لیگل ایڈوائزر کی پوسٹ کیلئے نظر انداز کیا جاتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ سٹینڈنگ کونسل کی حیثیت سے تقرری کی بھرپور مذمت کرتا ہوں نصیر بھٹہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے اپیل کرتا ہوں کہ لائرز فورم گوجرانوالہ میں قحط الرجالی نہ ہے اور نہ ہی فورم میں اہل وکلاء کی کمی ہے ہماری خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے لائر ز فورم کے وکلاء کو ان کا پورا پورا حق دیا جائے چوہدری اسحاق اولکھ نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے ہم نے پارٹی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور کڑے وقت میں قیدو بند کی صوحبتیں برداشت کی ہین اور کہا ہے کہ لائرز فورم کے وکلاء کو ان کا بھرپور حق دیا جائے۔

نور محمد مرزا ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو سٹینڈنگ کونسل مقرر کیا گیا ہے جو کہ پیپلز پارٹی کا ایک متحرک وکیل ہے اس کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے سیکرٹری لائر فورم سرفراز احمد بٹ نے کہا کہ وکلا ن لیگ کا پیرا ول دستہ ہمیشہ سے رہے ہیں اس لئے وفاقی اور صوبائی سطح کے محکموں میں بطور لیگل ایڈوائزر تعیناتی ن لیگ لائر ز فورم کا استحقاق ہے جس کو ن لیگ کی وفاقی و صوبائی حکومت ہوے ہوئے نظر انداز کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور وفاقی اور صوبائی محکموں میں ن لیگ لائر ز فورم گوجرانوالہ کے ممبران کی تقرری عمل میں لائی جائے۔