قومی کرکٹر عمر اکمل بدھ کو دولہا بنیں گے

Umar Akmal

Umar Akmal

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کہتے ہیں کہ بارات کا سوٹ پہن کر خوشگوار احساس ہوا۔ شادی کی بہت خوشی ضرور ہے لیکن اسے ڈیبیو میچ کے ساتھ موازنہ نہیں کر سکتے۔

شیروانی ڈیزائن کرنیوالے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ ویلوٹ کی شیروانی کو تیار کرنے میں تین ماہ لگے، اس کی لاگت چھ لاکھ روپے ہے۔ عمر اکمل کی رسم حنا منگل جبکہ نور فاطمہ کو لینے کے لیے بدھ کو روانہ ہونگے۔