ایم ٹی ایوارڈز کا میلہ’’ دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر‘‘ نے لوٹ لیا

Jennifer Lawrence, Josh hycrsn

Jennifer Lawrence, Josh hycrsn

لاس اینجلس (جیوڈیسک) خلا بازوں کی زندگی پر بنی فلم ’’گریویٹی ‘‘ہو یا امریکی سرمایہ دارانہ نظام پر مبنی ’’ دی وولف آف وال سٹریٹ‘‘کوئی بھی فلم ایم ٹی وی ایوارڈز 2014 میں ہنگر گیمز کو آگ لگانے سے روک نہ سکی۔

لاس اینجلس کے نوکیا تھیٹر میں اتوار کی شب منعقد ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ ’’دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر ‘‘نے لوٹ لیا، جس نے بہترین فلم، اداکار اور اداکارہ سمیت 7 ایوارڈز اپنے نام کئے۔

جنیفر لارنس اور جوش ہیچرسن نے ہنگر گیمز کیلئے بہترین اداکارہ اور اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور فلم ہنگر گیمزکیچنگ فائر کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جونی ڈپ نے دیا
بہترین ولن کا اعزاز اداکارہ میلا کیونس نے فلم ’’اوزی دی گریٹ اینڈ پاور فل‘‘ میں اپنی بہترین اداکاری پر حاصل کیا۔

اس موقع پر جیرڈ لیٹو کو بیسٹ آن سکرین ٹرانسفارمیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اداکار جون ہل کو بہترین کامیڈین کا ایواڈ دیا گیا جبکہ فائٹ ایوارڈ اداکار اور لینڈو بلوم لے اڑے۔