مظفرگڑھ میں نوجوان نے خودسوزی کرلی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں نوجوان نے خودسوزی کرلی۔ مظفر گڑھ میں پسند کی شادی نہ ہونے پرنوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ متاثرہ نوجوا ن کوابتدائی طبی کے بعد نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل جتوئی کا رہائشی نوجوان پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کے گھروالے راضی نہ تھے جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈکواٹراسپتال جتوئی کے مطابق آگ سے نوجوان کے جسم کا چالیس فی صد حصہ متاثر ہو اہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس نے نوجوان کیخلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔