ماسکو (جیوڈیسک) روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ روسی اسٹریٹجک میزائل فورس اور ائیر اینڈ اسپیس ڈیفنس فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک آر ایس 24 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
میزائل ایک سے زیادہ وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزارت دفاع کی اسٹریٹجک میزائل فورس کے ترجمان کرنل اگوریوگروو کا کہنا ہے کہ میزائل روس کے مقامی وقت دس بجکر چالیس منٹ پر ایک موبائل لانچر کے ذریعے فائر کیا گیا جو کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔
انہوں نے بتایاکہ میزائل تجربے کا مقصد وٹکنس پلانٹ میں تیار ہونے والے میزائلوں کی جانچ کرنا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے اورتمام مقاصدحاصل کرلیے گئے ہیں۔