پنجاب حکومت کی یقین دہانی، اداکار محمود خان نے احتجاج ختم کردیا

Mehmood Khan

Mehmood Khan

لاہور (جیوڈیسک) فلم ، ٹی وی اوراسٹیج کے سینئر اداکار محمود خان نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پراپنا احتجاج ختم کردیا ، ان کے علاج کے اخراجات وزیر اعلیٰ پنجاب برداشت کرینگے، مالی امدادبھی کرینگے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے ثقافت پنجاب رانا ارشد نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر اداکار محمود خان سے ملاقات کی ، انہوں نے اداکار محمود خان کو یقین دلایا کہ ان کے وظیفے میں کٹوتی ختم کر دی جائے گی۔

مالی امداد کے ساتھ تمام تر علاج کے اخراجات وزیراعلیٰ پنجاب خود ادا کریں گے، اس موقع پر محمود خان نے جیو نیوز اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔