افغان طالبان کی طرف سے پاکستان میں پمفلٹ تقسیم کرنے کی تردید

Taliban

Taliban

کراچی (جیوڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی قبائلی علاقے میں افغان طالبان کی جانب سے کوئی پمفلٹ تقسیم نہیں ہوا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد پاکستان کے قبائلی علاقے میں افغان طالبان کی جانب سے ایسا کوئی پمفلٹ تقسیم نہیں ہوا ہے جس میں محسود طالبان کے مابین لڑائی کا ذکر اور اس کے خاتمے کے لئے مجاہدین اور عوام سے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر سے منسوب پمفلٹ میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پشتو زبان میں تحریر کیا گیا یہ پمفلٹ گذشتہ روز پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں تقسیم ہوا تھا جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محسود طالبان کے مابین جنوبی وزیرستان میں جاری لڑائی کوختم کرنے کے لئے دعا کریں۔